Site icon Daily Pakistan

افسران کو مفت یونٹس اور عوام کو بجلی کے بھاری بلز کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

ججز کیخلاف زیرالتوا شکایات پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب

ججز کیخلاف زیرالتوا شکایات پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب

اسلام آباد: عوام کو بجلی کے بھاری بلز اور محکموں کے افسران کو مفت یونٹس دینے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق شہری سعیدہ بیگم کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں عدالت سے تمام محکموں کے افسران کو بجلی کے مفت یونٹس کی فراہمی فوری روکنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔مخصوص طبقے کے لیے مفت بجلی اور عوام کے لیے بھاری بلز کے خلاف شہری سعیدہ بیگم کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تمام اداروں سمیت عدلیہ اور ارکان پارلیمان کو مفت بجلی اور پٹرول کی سہولت کالعدم قرار دی جائے اور بجلی کے بلز پر عائد ٹیکس کالعدم قرار دیتے ہوئے آئی پی پیز سے ریکوری کی جائے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سابقہ حکومت نے آئی پی پی بورڈز کو بجلی پر ٹیکس سے استثنا دیا جب کہ جب کہ بجلی کے محکمے میں کام کرنے والے بھی تنخواہ لیتے ہیں۔ عوام کی سہولت کے لیے بجلی کے بنائے گئے سلیب بحال کیے جائیں۔ آئین تمام شہریوں کو یکساں سہولیات کی فراہمی یقینی بناتا ہے۔ درخواست گزار کو بجلی کا 54 ہزار سے زائد کا بل آیا اور تمام وسائل کے باوجود بجلی کا بل ادا کرنے سے قاصر ہے۔

Exit mobile version