Site icon Daily Pakistan

الزائیمر میں سب سے کم عمر مریض چین سے دریافت

پاکستان سمیت کئی ممالک میں تحقیق سے برین ہیمریج کا مؤثرعلاج ممکن

پاکستان سمیت کئی ممالک میں تحقیق سے برین ہیمریج کا مؤثرعلاج ممکن

بیجنگ: چین میں الزائیمر کے شکار ایک مریض کو دیکھ کرسائنسی برادری حیران ہے کیونکہ اس مریض کی عمر صرف 19 برس ہے اور عین جوانی میں اس خوفناک مرض کا شکار ہوچکا ہے جو عموماً بزرگوں میں ہی پائی جاتی ہے۔اس نوعمر مریض کی دماغی صلاحیت تیزی سے ختم ہورہی ہے، حافظہ جواب دے رہا ہے اور طبی و نفسیاتی مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ اس پرالزائیمر کا قبل ازوقت حملہ ہوا ہے۔.دوسری جانب جینیاتی اور موروثی طور پردور دور تک اس مرض کے کوئی آثار نہیں۔ البتہ یہ کیس تصدیق شدہ ہے جس کی تفصیل جرنل آف الزائیمر ڈیزیز میں شائع ہوئی ہے۔بیجنگ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے بتایا کہ اسے 17 برس کی عمر سیحافظے اور ارتکاز (فوکس) میں مشکلات پیش آنا شروع ہوئیں۔ وہ چیزیں رکھ کر بھولنے لگا اور گزشتہ روز کی باتیں بھی دماغ سے محو ہونے لگیں۔ اب وہ پڑھنے میں دقت محسوس کرتا ہے۔

Exit mobile version