Site icon Daily Pakistan

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نا کروانے پر 13جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی

الیکشن کمیشن کا سینیٹ کی قرارداد پر انتخابات ملتوی کرنے سے انکار

الیکشن کمیشن کا سینیٹ کی قرارداد پر انتخابات ملتوی کرنے سے انکار

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن نا کروانے والی 13 جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔ 13 سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ان جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔ جن جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ ہوئی ان میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان، آل پاکستان منارٹی الائنس، آل پاکستان تحریک ،عوامی پارٹی پاکستان ایس، بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی ، سب کا پاکستان، پاکستان امن کونسل پارٹی ، پاکستان نیشنل مسلم لیگ ، پاکستان امن پارٹی، پاکستان برابری پارٹی، مسیحی عوامی پارٹی ، پاکستان قومی یکجہتی پارٹی، سنی تحریک ، نظام مصطفی پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ جناح شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نا کروانے پر 13جماعتوں کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Exit mobile version