اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کے اندراج، کوائف کی درستی ،اخراج اور منتقلی ووٹ کی آخری تاریخ میں 20 جولائی تک توسیع کردی۔الیکشن کمیشن کے مطابق عوم الناس 20 جولائی تک ووٹ کا اندراج، اخراج اور کوائف میں درستی کراسکتے ہیں اور ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر موجود مستقل یا عارضی پتے میں سے کسی ایک پر کروایا جاسکتا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عوام ووٹ کے اندراج ، منتقلی ، اخراج یا کوائف میں درستی کے لیے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے فارم حاصل کرکے متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کرواسکتے ہیں۔اندراج و منتقلی ووٹ کے لیے فارم نمبر 21 اعتراض/اخراج ووٹ کے لیے فارم نمبر 22 اور کوائف کی درستی کے لیےفارم نمبر 23استعمال کیا جاسکتا ہے، یہ فارم ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عوام الناس شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کر کے اپنے ووٹ سے متعلق تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستی کی تاریخ میں توسیع کردی

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن غیرشفاف قرار، 20دن میں دوبارہ کرانے کا حکم
