Site icon Daily Pakistan

الیکٹرک اسکوٹی بنانیوالے چینی صنعتکاروں کی شرجیل میمن سے ملاقات

الیکٹرک اسکوٹی بنانیوالے چینی صنعتکاروں کی شرجیل میمن سے ملاقات

الیکٹرک اسکوٹی بنانیوالے چینی صنعتکاروں کی شرجیل میمن سے ملاقات

الیکٹرک اسکوٹی بنانے والے چینی صنعت کاروں کے وفد نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں سندھ میں الیکٹرک اسکوٹی متعارف کروانے اور ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر گفتگو ہوئی، وفد نے سندھ کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔چینی صنعت کاروں کے وفد نے سندھ میں جدید اور ماحول دوست سفری سہولتوں کے فروغ کے لیے تجاویز پیش کیں اور اپنی کمپنی کی جدید ٹیکنالوجی اور ٹرانسپورٹ سسٹمز پر بریفنگ دی۔شرجیل میمن نے سندھ میں الیکٹرک وہیکلز کا مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے میں تعاون کی پیشکش کی اور حکومتِ سندھ کی جانب سے سرمایہ کاری کے لیے سازگار پالیسیاں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ حکومتِ سندھ صوبے کی خواتین کو مزید با اختیار بنانے کے لیے شب و روز کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی نوکری پیشہ خواتین اور طالبات کو 1 ہزار اسکوٹیز کی جلد فراہمی حکومتِ سندھ کا منصوبہ ہے۔شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری سے صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

Exit mobile version