واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ میں بعض پہلوؤں سے فیصلہ کن کامیابی حاصل کرچکا ہے اور ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کردیا گیا ہے، تاہم واشنگٹن اب تہران سے طویل مدت کے لیے قابلِ تصدیق ضمانت چاہتا ہے کہ وہ اپنا جوہری پروگرام دوبارہ بحال نہیں کرے گا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جے ڈی وینس نے سی بی ایس نیوز کے زیر اہتمام ایک عوامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی توجہ اس بات کو یقینی بنانے پر ہے کہ ایران آئندہ برسوں میں دوبارہ جوہری ہتھیار بنانے یا یورینیم افزودگی کی صلاحیت بحال کرنے کی کوشش نہ کرے۔





تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں