Site icon Daily Pakistan

امریکا کا8کروڑ ڈالر مالیت کا جنگی طیارہ لاپتہ ہوگیا

امریکا کا8کروڑ ڈالر مالیت کا جنگی طیارہ لاپتہ ہوگیا

امریکا کا8کروڑ ڈالر مالیت کا جنگی طیارہ لاپتہ ہوگیا

واشنگٹن:امریکا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈالرز کی مالیت کے اسٹیلتھ جنگی طیارے کی تلاش میں مدد کرے جسے غائب ہوئے ایک دن سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارہ ایف35جنوبی کیرولینا میں اس وقت لاپتہ ہوگیا تھا جب پائلٹ نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی تھی اور طیارے کافی دور تک پرواز کرتے رہنے کے بعد گر گیا تھا۔طیارے کے غائب ہونے کے بعد اس کی تلاش کا کام شروع کیا گیا لیکن تاحال اس کا سراغ نہیں مل سکا۔یہی وجہ ہے کہ تاحال طیارے کا کچھ نہیں پتا چلا سکا اور نہ ہی کہیں سے ملبہ ملا ہے جس پر وزارت دفاع نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گمشدہ ایف35اسٹیلتھ طیارے سے متعلق کوئی بھی معلومات ملے تو فوری آگاہ کریں۔

Exit mobile version