Site icon Daily Pakistan

امریکی سفارتخانہ کا پاکستان میں تعینات امریکی عملے کی نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایات

سلام آباد میں قائم امریکی امبیسی نے اپنے شہریوں اور عملے کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں بڑے پیمانے پر مذہبی جلوسوں کی منصوبہ بندی کے پیش نظر صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ سفارتخانے کے بیان کے مطابق اسلام آباد میں موجود امریکی سفارتخانہ جبکہ لاہور، کراچی اور پشاور میں امریکی قونصل خانوں نے ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے بڑے مذہبی اجتماعات اور جلوسوں کے حوالے سے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق 10 مارچ کو دوپہر 12 بجے سے امریکی سفارتی عملے کی نقل و حرکت محدود کر دی جائے گی اور انہیں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو بھی محتاط رہنے، ہجوم والی جگہوں سے دور رہنے اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ احتیاطی اقدامات اختیار کیے گئے ہیں اور حالات پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے

Exit mobile version