Site icon Daily Pakistan

امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن گن خریداری کیس میں قصور ور قرار

امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن گن خریداری کیس میں قصور ور قرار

امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن گن خریداری کیس میں قصور ور قرار

امریکا کے صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو گن خریداری کیس میں قصوروار قرار دے دیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن گن خریداری کیس میں قصوروار قرار پائے ہیں، امریکی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی موجودہ صدر کے بیٹے کو مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔ریاست ڈیلاویئر کی 12 اراکین پر مشتمل جیوری نے ہنٹر بائیڈن کو 3 جرائم میں ملوث قرار دیتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ امریکی صدر کے بیٹے نے 2018 میں منشیات اور ہینڈ گن سے متعلق غلط بیانی کی۔امریکی صدر جوبائیڈن نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں ہنٹر بائیڈن کیخلاف فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں اور ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، آئندہ مقدمے کے نتائج کو بھی مانیں گے، کیس میں ممکنہ طور پر 25 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

Exit mobile version