Site icon Daily Pakistan

امریکی وزیر خارجہ کی کواڈ اتحاد کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ کی کواڈ اتحاد کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ کی کواڈ اتحاد کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

چین کے خلاف سخت موقف رکھنے والے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کواڈ اتحاد کے وزرا خارجہ سے ملاقات کی ہے۔مارکو روبیو نے اپنی حلف برداری کے چند ہی گھنٹے بعد بھارت، آسٹریلیا اور جاپان کے وزرا خارجہ سے واشنگٹن میں ملاقات کی، جسے چین کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی جانب قدم قرار دیا جارہا ہے۔ محکمہ خارجہ میں ہوئی اس ملاقات میں چاروں وزرا خارجہ نے صحافیوں سے بات کرنے سے گریز کیا۔ بعد ازاں مارکو روبیو نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سمیت کواڈ ممالک کے دیگر دو وزرا خارجہ سے ون آن ون ملاقات بھی کی۔ کواڈ سن دو ہزار سات میں قائم کیا گیا تھا، چین کی جانب سے اس اتحاد کو ایشین نیٹو بنانے کی کوشش قرار دیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ مارکو روبیو کہہ چکے ہیں کہ امریکا کیلئے چین سب سے زیادہ خطرناک دشمن ہے۔

Exit mobile version