Site icon Daily Pakistan

امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کا عزم، ایپکس کمیٹی میں سیاسی اور عسکری قیادت کی بیٹھک ختم

امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کا عزم، ایپکس کمیٹی میں سیاسی اور عسکری قیادت کی بیٹھک ختم

امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کا عزم، ایپکس کمیٹی میں سیاسی اور عسکری قیادت کی بیٹھک ختم

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پرایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس ختم ہوگیا۔ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس میں وزیراعظم، سول اور آرمی چیف جنرل عاص منیر اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان سمیت دیگر اہم عہدیدار شریک ہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعظم آذاد جموں وکشمیر اور وزیر اعلی گلگت بلتستان بھی اجلاس میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپیکس کمیٹی 2021 کے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد سے متعلق امورکا جائزہ لے گی۔ ذرائع کے مطابق اپیکس کمیٹی امن وامان سے متعلق نئے سال کے اہداف اوراسٹریٹیجیزکا تعین بھی کرے گی۔ خیال کیا جارہا ہے کہ اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال پر اہم فیصلے متوقع ہیں اور وزیر داخلہ محسن نقوی داخلی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ اس سے قبل وزیز اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے جسے کچلنا ہوگا، معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہے وزیز اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پارا چنار جیسا دلخراش واقعہ دوبارہ نہیں ہونا چاہیے۔

Exit mobile version