پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی امن کی کوشش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ہم ایک پر امن ملک کے شہری ہیں اور اپنے ہمسائے ممالک کے ساتھ اپنے مسایل کو پر امن انداز مین حل کرنے کے خواہشمند ہیں یہ بات انھوں نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے 146ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوے کی سپہ سالار نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کی حفاظت مضبوط ہاتھوں میں ہے اس لیئے قوم مطمن رہے انھوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیئے افواج پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں انھوں نے کہا کہ کسی بھی فیک نیوز اور پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں