نئی دہلی:بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن کی جانب سے دہلی ہائیکورٹ میں پبلسٹی رائٹس کی خلاف ورزی کے حوالے سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے بغیر اجازت امیتابھ بچن کا نام،تصویر اور آواز استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔امیتابھ بچن کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی تھی کہ وہ موبائل ایپلی کیشن ڈویلپرز میگا اسٹار کا نام استعمال کر کے لاٹریز کا اعلان کرتے ہیں اور کچھ لوگ امیتابھ کی تصاویر والی ٹی شرٹس بھی فروخت کررہے ہیں ان کا نام تصویر اور آواز استعمال کر کے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جاسکتا ہے۔اس لئے عدالت نے درخواست گزار کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے نام،تصویر اور آواز کو اپنے نجی مقاصد کیلئے بغیر اجازت استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی۔