Site icon Daily Pakistan

امیرکویت شیخ نواف الصباح انتقال کرگئے

امیرکویت شیخ نواف الصباح انتقال کرگئے

امیرکویت شیخ نواف الصباح انتقال کرگئے

کویت سٹی: کویت کے امیر شیخ نواف ال احمد الصباح 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔عرب میڈیا کے مطابق حکومت کویت کی جانب سے ٹیلی ویژن پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہائی افسوس اور دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ امیر کویت شیخ نواف ال احمد الصباح اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ امیر کویت کی انتقال کی خبر معمول کی نشریات روک کر دی گئی۔کویت کے امیر کو 2 ہفتے قبل شدید علالت باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم بعد میں ان کی حالت کو تسلی بخش قرار دیا گیا تھا۔

Exit mobile version