Site icon Daily Pakistan

انتخابی اصلاحات کے بغیر شفاف الیکشن ممکن نہیں،عبدالاکبر چترالی

انتخابی اصلاحات کے بغیر شفاف الیکشن ممکن نہیں،عبدالاکبر چترالی

انتخابی اصلاحات کے بغیر شفاف الیکشن ممکن نہیں،عبدالاکبر چترالی

رہنما جماعت اسلامی عبدالاکبر چترالی نے کہا ہے کہالیکشن کمیشن آزاد نہیں ہے، کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی گئی، ذمہ دار حکومت ہے ،بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان گزشتہ رات کو ہی ہوجانا چاہیے تھا،انتخابی اصلاحات کے بغیر شفاف الیکشن ممکن نہیں،شفاف الیکشن ہوتے نظرنہیں آرہے،دھاندلی ہوتی رہے گی ،نگران حکومت میں بھی بالکل غیر سیاسی لوگ نہیں ہوتے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔رہنما جماعت اسلامی عبدالاکبر چترالی نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی گئی،2018 میں بھی پی ٹی آئی کو لانے کیلئے جماعت اسلامی کیساتھ پھر وہی سلوک ہوا ،جماعت اسلامی کو ووٹ دینے پر کراچی کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی گئی ،کراچی بلدیاتی انتخابات کے نتائج کی ذمہ دار حکومت ہے ،بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان گزشتہ رات کو ہی ہوجانا چاہیے تھا،الیکشن کمیشن آزاد نہیں ہے ،انتخابی اصلاحات کے بغیر شفاف الیکشن ممکن نہیں،شفاف الیکشن ہوتے نظرنہیں آرہے،دھاندلی ہوتی رہے گی ،نگران حکومت میں بھی بالکل غیر سیاسی لوگ نہیں ہوتے ،الیکشن کمیشن کو بااختیار ہونا چاہیے ،الیکشن کمیشن کو بااختیار بنانے کے حوالے سے تجاویز دی ہیں ۔رہنما تحریک انصاف شیخ راشد شفیق نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے مشکل الیکشن یونین کونسل کا ہوتا ہے ،پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے کراچی کی عوام کو کنفیوژکردیا ،کراچی کا ایسا میئر آنا چاہیے جو حقیقی طور پر خدمت کرے ،پیپلزپارٹی سندھ بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز ہوئی،سندھ بلدیاتی انتخابات مشکوک ہیں ،سندھ کے بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن پر سوالیہ نشان ہیں ،ای وی ایم شفاف انتخابات کے لیے ضروری ہے ،ای وی ایم کے بغیر انتخابات میں دھاندلی ختم نہیں ہوسکتی ،الیکشن کمیشن خود مختار ہوتا تو سندھ بلدیاتی انتخابات کے نتائج آچکے ہوتے ،چودھری پرویز الٰہی قابل احترام ،اپنا فیصلہ خود کریں گے۔سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کا کریڈٹ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کو جاتا ہے ،چند دنوں میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات بھی ہوجائیں گے،الیکشن کمیشن اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات پر سنجیدگی سے غور کررہا ہے ،الیکشن کمیشن کو بہت سوچ سمجھ کر فیصلے کرنا پڑیں گے ،ای وی ایم پر بہت بحث ہوئی، یہ نظام درست نہیں ہے ،ای وی ایم دھاندلی روکنے میں فائدہ مند ثابت نہیں ہوگی،عملی طور پر ای وی ایم کے استعمال کے تجربات خاطر خواہ نتائج نہیں دے سکے ،چودھری شجاعت نے چودھری پرویز الٰہی کوپارٹی رکنیت سے معطل کرکے درست فیصلہ کیا۔

Exit mobile version