Site icon Daily Pakistan

انتہا پسندی کاخاتمہ چاہتے ہیں تو ساتھ دیں ، دعا کیلئے ووٹ دینا ہے تو مولانا کو دیں ، ایمل ولی

انتہا پسندی کاخاتمہ چاہتے ہیں تو ساتھ دیں ، دعا کیلئے ووٹ دینا ہے تو مولانا کو دیں ، ایمل ولی

انتہا پسندی کاخاتمہ چاہتے ہیں تو ساتھ دیں ، دعا کیلئے ووٹ دینا ہے تو مولانا کو دیں ، ایمل ولی

ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ عوام انتہا پسندی اور عدم تحفظ کا خاتمہ چاہتے ہیں تو اے این پی کا ساتھ دیں۔ایمل ولی نے چارسدہ اور اتمانزئی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ چاہتے تھے کہ میں انتخابی مہم کے لیے باہر نہ جاو¿ں، مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں لیکن ہم نے جان کی پرواہ کیے بغیر انتخابی مہم چلائی۔ای این پی کے رہنما نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میری انتخابی مہم پرامن رہی، الیکشن کے دن پرامن ماحول چاہتا ہوں، تمام امیدواروں سے کہتا ہوں کہ الیکشن کے دن پرامن رہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام انتہا پسندی اور عدم تحفظ کا خاتمہ چاہتے ہیں تو اے این پی کو سپورٹ کریں، اگر صرف دعا کے لیے ووٹ دینا چاہتے ہیں تو مولانا کو دیں۔اس سے قبل بھی ایمل ولی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر کوئی اپنا رویہ بدلتا ہے تو ہم اس سے نمٹنا بھی جانتے ہیں، ہمیں خدمت کے لیے کسی وزارت کی ضرورت نہیں، کتاب کو ووٹ دینے سے ہمیں جنت یا جہنم نہیں ملے گی۔

Exit mobile version