کاروباری ہفتے کے آغاز پر آج انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں صرف 14 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔انٹربینک میں ڈالر 14 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 90 پیسے ہوگیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 4 پیسے پر تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز ہوا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں بدل گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 60 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 854 پر آگیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 65,793 پوائنٹس پر بند ہوا۔