Site icon Daily Pakistan

اہم شخصیات کا ڈیٹا بیرون ملک ایجنسیوں کو فروخت کرنیوالا گینگ پنجاب سے گرفتار

اہم شخصیات کا ڈیٹا بیرون ملک ایجنسیوں کو فروخت کرنیوالا گینگ پنجاب سے گرفتار

اہم شخصیات کا ڈیٹا بیرون ملک ایجنسیوں کو فروخت کرنیوالا گینگ پنجاب سے گرفتار

اسلام آباد: ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سید خرم علی کا کہنا ہے کہ شہریوں کا ذاتی ڈیٹا بیرون ملک ایجنسیوں فروخت کیے جانے انکشاف ہوا ہے۔ ڈی جی این سی سی آئی اے سید خرم علی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا جنوبی پنجاب سے ایک گینگ پکڑا ہے، یہ گینگ اہم شخصیات کا ڈیٹا چندہزار روپےکے عوض فروخت کر رہاتھا۔
سید خرم علی کے مطابق اب تک ڈیٹا فروخت میں ملوث 4افراد کوحراست میں لیاگیاہے ، ہمیں پتاچلاکہ مختلف اداروں کے افراد ڈیٹا لیک کےلیے تفصیلات فراہم کر رہے ہیں، ڈیٹا لیک اور ذاتی معلومات فروخت کرنے پر زیروٹالرنس پالیسی ہے۔ڈی جی این سی سی آئی اے خرم علی کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کومطلع کررہےہیں کہ ڈیٹا بیچنے پر کارروائی کی جائے، شہریوں کا ذاتی ڈیٹا بیرون ملک ایجنسیوں کوفراہم کیا جارہا ہے، ایساڈیٹا بیچاگیا جوملکی اور اہم شخصیات کی سکیورٹی سےمتعلق تھا۔

Exit mobile version