Site icon Daily Pakistan

ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے ممکنہ جانشینوں کے بارے میں اہم فیصلہ کر لیا

امریکی حملے کا خدشہ: آیت اللہ خامنہ ای زیرِ زمین پناہ گاہ منتقل

امریکی حملے کا خدشہ: آیت اللہ خامنہ ای زیرِ زمین پناہ گاہ منتقل

امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے ممکنہ جانشینوں کے بارے میں فیصلہ کر لیا۔امریکی اخبار نے بتایا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر نے جانشینوں کیلیے 3 علما کے نام تجویز کیے ہیں، ممکنہ جانشینوں میں مختلف علما کے نام شامل ہیں۔
واضح رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای 36 سال سے زائد عرصے سے ایران کے سپریم لیڈر ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای صرف ایک قابلِ اعتماد مشیر کے ذریعے پیغامات دیتے ہیں۔امریکی اخبارنے یہ بھی کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے الیکٹرانک پیغام رسانی ترک کر دی گئی ہے۔

Exit mobile version