اسلام آبا د:مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر بھی شدید منفی اثرات نظر آ رہے ہیں اور پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 15 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔کاروباری ہفتے کے آغاز پر مارکیٹ اوپن ہی مندی انداز میں ہوئی اور 100 انڈیکس میں 15344 پوائنٹس کی شدید مندی دیکھنے میں آئی۔
100 انڈیکس 15344 پوائنٹس کی کمی کے بعد 152717 پر پہنچ گیا لیکن کچھ دیر بعد انڈیس 14733 پوائنٹس کم ہو کر 153329 پر دیکھا گیا۔پی ایس ایکس 100 انڈیکس 8 اعشاریہ 97 فیصد گرنے پر سرکٹ بریکر کا اطلاق کر دیا گیا جس کے بعد کاروبار 45 منٹ بند رہے گا۔ کے ایس سی 30 انڈیکس بھی 9.42 فیصد گرنے پرکاروبار 45 منٹ کے لیے روک دیا گیا۔

