اسلام آباد: ایف آئی اے نے اسد عمر کو گرفتار کرنے کی تردید کردی اور کہا ہے کہ ہم نے انہیں حراست میں نہیں لیا۔ تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو اسلام آباد سے گرفتار کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ خبریں ہیں کہ انہیں سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی طرح گرفتار کرلیا گیا ہے اور انہیں ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے کیوں کہ سائفر کا معاملہ ایف آئی اے دیکھ رہی ہے۔تاہم دوسری جانب ایف آئی اے حکام نے پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کو حراست میں لیے جانے سے انکار کردیا ہے۔ ایف آئی اے کے سینئر آفیسر نے کہا ہے کہ اسد عمر کو ایف آئی اے نے گرفتار نہیں کیا، اسد عمر اعظم خان سمیت دیگر افراد کے کردار کا تعین تفتیش میں ہوگا۔
ایف آئی اے نے اسد عمر کو گرفتار کرنے کی تردید کردی

ایف آئی اے نے اسد عمر کو گرفتار کرنے کی تردید کردی