کراچی: فیڈر بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے تمام اکاؤنٹس بحال کر دیئے۔پی آئی اے نے تحریری طور پر رواں ماہ ادائیگی کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد رواں ماہ پی آئی اے ایف بی آر کو 2 ارب 50 کروڑ روپے ادا کرے گا۔ مجموعی طور پر 8ارب روپے کی ادائیگی پی آئی اے نے کرنی ہے۔ایف بی آر نے ایک ہفتہ قبل فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے تھے اور بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے سے پی آئی اے کو شدید مالی مشکلات کا سامنا تھا۔بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے سے پی آئی اے ملازمین کو اگست کی تنخواہیں جاری کرنے میں تاخیر ہوئی ہے۔
ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس بحال کر دیے

ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس بحال کر دیے
