Site icon Daily Pakistan

ایلون مسک کا ایکس پر سائبر حملہ ہونے کا دعوی

ایلون مسک کا ایکس پر سائبر حملہ ہونے کا دعوی

ایلون مسک کا ایکس پر سائبر حملہ ہونے کا دعوی

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے دعوی کیا ہے کہ ان کی سوشل میڈیا ایپ ایکس)سابقہ ٹوئٹر( پر گزشتہ روز بڑا سائبر حملہ ہوا جس کی وجہ سے دنیا بھر میں صارفین کی سوشل میڈیا ایپ تک رسائی متاثر ہوئی۔ڈان ڈیٹیکٹر ٹریکنگ سائٹ کے مطابق گزشتہ روز ایشیا، یورپ اور شمالی امریکا میں ایکس کی سروس متاثر ہونے کی رپورٹس موصول ہونا شروع ہوئیں۔اس حوالے سے ایلون مسک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایکس پر روزانہ ہی سائبر حملے ہوتے رہتے ہیں لیکن اب بہت زیادہ وسائل کا استعمال کرتے ہوئے بڑا سائبر حملہ کیا گیا ہے جس میں یا تو کوئی بڑا گروپ یا پھر کوئی ملک شامل ہے۔ایلون مسک نے اس حوالے سے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ یہ سائبر حملہ یوکرین کے آئی پی ایڈریس سے ہوا ہے تاہم ان کی اس بات سے سائبر سیکیورٹی کے ماہرین نے سوشل میڈیا پر اختلافِ رائے کا اظہار کیا ہے۔سائبر سیکیورٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ دنیا بھر میں ایکس کی سروس کسی بڑے سائبر حملے کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے۔

Exit mobile version