بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 99 پیسے فی کلو گرام اضافہ

Sunday, 1 September, 2024

مہنگائی کے مارے ہوئے عوام کیلئے ایک اور بری خبر، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 99 پیسے فی کلو گرام اضافہ کردیا جبکہ گھریلو سلنڈر 82 روپے 54 پیسے مہنگا ہوا۔قیمتیں بڑھنے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت 243 روپے 99پیسے اور 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈ ر کی قیمت 2 ہزار 879 روپے مقرر کردی گئی۔دوسری جانب اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں