بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.1°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

اینٹی کرپشن پنجاب کو 967 اشتہاریوں کی گرفتاری میں ناکامی کا سامنا

Thursday, 25 July, 2024

اینٹی کرپشن پنجاب کو عدالتی مفروروں اور ملزمان سمیت 967 اشتہاریوں کی گرفتاری میں ناکامی کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق مفرور ملزمان اور اشتہاریوں کی فہرست سامنے آگئی ہے جس کے مطابق بروقت کارروائی نہ ہونے پر اشتہاریوں کی بڑی تعداد بیرونِ ملک فرار ہوگئی ہے۔دستاویزات کے مطابق ملزمان امریکا، کینیڈا، ڈنمارک، اسپین، دبئی اور سعودی عرب فرار ہوئے، فرار ہونے والے سب سے زیادہ اشتہاریوں کا تعلق گوجرانوالہ ریجن سے ہے۔دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ اشتہاری ملزمان کا تعلق محکمہ پولیس، مال، ایکسائز، عدلیہ اور واسا سے ہے۔محکمہ زراعت، تعلیم، صحت اور جیل خانہ جات کے ملازمین بھی اشتہاری ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *