Site icon Daily Pakistan

این اے 132 سے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور

این اے 132 سے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور

این اے 132 سے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور

قصور کے حلقہ این اے 132 سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔این اے 132 سے مسلم لیگ ن کے ملک رشید احمد خان، پی ٹی آئی کے سردار راشد طفیل اور جمعیت اہلحدیث کے علامہ ابتسام الٰہی ظہیر کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے۔ان کے علاوہ اس حلقے سے پی ٹی آئی کے پروفیسر حاجی محمد ڈوگر کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔دوسری جانب این اے 131 سے پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور احمد، مسلم لیگ (ن) کے شیخ سعد وسیم کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے جب کہ پی ٹی آئی کے حاجی مقصود اور صابر انصاری کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔قصور کے حلقہ پی پی 179 سے مسلم لیگ ن کے ملک محمد احمد خان، آئی پی پی کے سردار محمد ہاشم ڈوگر اور پی ٹی آئی کے سردار محمد حسین ڈوگر کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔این اے 133 سے پی ٹی آئی کے عظیم الدین لکھوی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے جب کہ مسلم لیگ ن کے رانا اسحاق خان اور استحکام پاکستان پارٹی کے سردار آصف نکئی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔اس کے علاوہ گولارچی کے حلقہ پی ایس 72 سے پیپلز پارٹی کے رہنما اسماعیل راہو اور ہالار وسان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

Exit mobile version