عدالت نے حسن اور حسین نواز کی تین ریفرنسز (ایون فیلڈ، العزیزیہ ملز اور فلیگ شپ ریفرنس) میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے نیب ریفرنسز میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔اس موقع پر حسن اور حسین نواز کی جانب سے قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ اور ان کے وکیل رانا محمد عرفان عدالت میں پیش ہوئے۔ احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ بریت کی درخواست پر آپ کی رپورٹ آنی تھی، جس پر ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب اظہر مقبول نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اس کیس میں رکاوٹ نہیں، عدالت اس کیس کا فیصلہ کرسکتی ہے۔ عدالت نے ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب اظہر مقبول سے مکالمہ کیا کہ ہم آپ کا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔