بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

بائیس مئی تک 11 ہزار 252 سمز بلاک کی گئیں ، ایف بی آر

Thursday, 23 May, 2024

ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت 22 مئی تک 11 ہزار 252 سمیں بلاک کی گئیں۔فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان کے مطابق ایف بی آر ٹیکس کمپلائنس اور ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت 22 مئی تک 11 ہزار 252 سمیں منگوائی گئیں۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ٹیلی فون کمپنیوں سے ملاقات میں ایف بی آر نے موبائل کمپنیوں کو سموں پر پابندی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ حکومت کی جانب سے نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کے فیصلے پر ہر صورت عمل درآمد کرنا ہوگا۔ایف بی آر نے نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے سے متعلق رپورٹ جمع نہ کروانے والی ٹیلی کام کمپنیوں کے دفاتر میں ریکارڈ کی فزیکلی انسپکشن شروع کر دی جس دوران تعاون نہ کرنے والی ٹیلی کام کمپنیوں پر جرمانے عائد کرکے پراسیکیوشن شروع کی جائے گی۔ کمشنر ان لینڈ ریونیو زون فور نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 175 کے تحت انسپکشن کے آرڈر جاری کر دیے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *