Site icon Daily Pakistan

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر پاک فضائیہ کا خراج عقیدت

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر پاک فضائیہ کا خراج عقیدت

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر پاک فضائیہ کا خراج عقیدت

پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ایک مختصر ویڈیو جاری کی ہے جس میں پاک فضائیہ کی جانب سے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں اس امر کو اجاگر کیا گیا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مظلوم مسلمانوں میں امید کی کرن روشن کی اور انہیں ایک قوم کی صورت میں متحد کر کے ان کے لئے ایک علیحدہ و آزاد وطن حاصل کیا۔ یہ قائداعظم کی انتھک کاوشوں کا ہی ثمر ہے کہ ہم آج ایک آزاد مملکت میں سانس لے رہے ہیں۔قائداعظم نے جمہوریت، آزادی، مساوات، رواداری اور سماجی انصاف کے اصولوں پر مبنی ایک ریاست کا تصور دیا اور بنیاد رکھی۔ انہوں نے پاک فضائیہ کو نظم و ضبط اور خود انحصاری کے ذریعے SECOND TO NONEبننے کا پائیدار وژن بھی دیا۔ قائد کا نظریہ، وژن اور ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے رہنما اصول ہمارے لیے ایک عظیم قوم بننے کے سفر میں مشعل راہ ہیں۔

Exit mobile version