Site icon Daily Pakistan

بانی پی ٹی آئی نے عالیہ حمزہ کو پنجاب میں سیاسی کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا

بانی پی ٹی آئی نے عالیہ حمزہ کو پنجاب میں سیاسی کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا

بانی پی ٹی آئی نے عالیہ حمزہ کو پنجاب میں سیاسی کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا

بانی پی ٹی آئی نے سیاسی کمیٹی کا نوٹی فکیشن دوبارہ جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس کی سربراہی عالیہ حمزہ کے سپرد کردی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں بنائی جانے والی 4 رکنی سیاسی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر کے ذریعے پارٹی لیڈرشپ کو پیغام بھجوا دیا ہے۔
سینیٹر علی ظفر اور فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کے فیصلے کی تصدیق کردی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے عالیہ حمزہ کو پنجاب میں سیاسی کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔اس سیاسی کمیٹی میں سلمان اکرم راجا، عمر ایوب، احمد خان بچھر اور عثمان اکرم شامل تھے۔بانی پی ٹی آئی نے علی ظفر کو ہدایت کی کہ عالیہ حمزہ کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا جائے، ساتھ ہی انہوں نے سینیٹر علی ظفر کی ڈیوٹی لگائی کہ شمیم نقوی کو فیصلے سے آگاہ کیا جائے۔

Exit mobile version