Site icon Daily Pakistan

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے عملی سیاست میں قدم رکھ دیا

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے عملی سیاست میں قدم رکھ دیا

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے عملی سیاست میں قدم رکھ دیا

پی ٹی آئی کے بانی کی بہن علیمہ خان نے عملی سیاست میں قدم رکھ دیا۔علیمہ خان وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا کو بتائے بغیر پشاور اور مردان پہنچ گئیں، جہاں پر انہوں نے جیل کاٹنے والے اور ناراض پارٹی کارکنوں سے ملاقاتیں کیں۔ناراض کارکنوں نے علی امین گنڈاپور اور دیگر رہنماں کے خلاف شکایتوں کے انبار لگا دیے۔علیمہ خان نے ملاقاتوں میں خود ورکرز کے ساتھ مل کر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے مہم چلانے کا اعلان بھی کیا۔دوسری جانب تحریکِ انصاف کے اندرونی اختلافات ختم کرنے کے لیے سابق صدر عارف علوی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔عارف علوی فریقین کے تحفظات سنیں گے اور ایک ہفتے میں اپنی تجاویز بھی دیں گے۔

Exit mobile version