Site icon Daily Pakistan

بانی کی جنید اکبر کو بطور چیئرمین پی اے سی کام جاری رکھنے کی ہدایت

بانی کی جنید اکبر کو بطور چیئرمین پی اے سی کام جاری رکھنے کی ہدایت

بانی کی جنید اکبر کو بطور چیئرمین پی اے سی کام جاری رکھنے کی ہدایت

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جنید اکبر کو بطور چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔چند گھنٹے قبل ہی جنید اکبر نے پارٹی قیادت کو اپنا چیئرمین پی اے سی کے عہدے کا استعفی ارسال کرنے کی تصدیق کی تھی۔
ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کو استعفی بھیجنے والے جنید اکبر کو بانی پی ٹی آئی نے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔بیرسٹر گوہر نے چند گھنٹے قبل کہا تھا کہ جنید اکبر سے استعفی لینے کی بانی پی ٹی آئی کی ہدایت علیمہ خان کے ذریعے ہم تک پہنچی ہے اور یہ اقدام پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، اب وہ تصدیق کر رہے ہیں کہ بانی نے جنید اکبر کو کام جاری رکھنے کا کہا ہے۔
جنید اکبر کے استعفی کا معاملہ شیخ وقاص اکرم کے بیان کے بعد زور پکڑ گیا تھا، جس میں انہوں تھا کہ جنید اکبر کو آگاہ کرچکے ہیں کہ وہ پی اے سی سے مستعفی ہوجائیں، انہوں نے اب تک استعفی کیوں نہیں دیا؟ اس کا علم نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر عمل درآمد سب کیلیے لازم ہے

Exit mobile version