Site icon Daily Pakistan

بجٹ، حکومت نے پارٹ ون کی ورکنگ مکمل کرلی

قومی اقتصادی کونسل نے 2709 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی

قومی اقتصادی کونسل نے 2709 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی سال 2023-24 کے بجٹ کیلیے پارٹ ون کی ورکنگ مکمل کرلی۔وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ کیلیے پارٹ ون کے حوالے ورکنگ مکمل کرلی، جلد حتمی شکل دے کر پرنٹنگ کیلیے بھجوایا جائے گا جبکہ تین سالہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر 2023-26 آئندہ ہفتے فائنل کرکے کابینہ کو منظوری کیلئے پیش کردی جائے گی۔ اگلے مالی سال کیلئے بجٹ سازی کے حوالے سے وسط سالہ جائزہ رپورٹ مکمل ہوچکی ہے۔رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ضمنی بجٹ تیار ہوگا اس کے بعد مئی کے آخر میں اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ کا پروگرام اور بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کے حوالے سے سمری تیار کرکے وزیراعظم کو منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔10 جون کو وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوگا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافہ سمیت دیگر بجٹ دستاویز کی حتمی منظوری ہوگی۔

Exit mobile version