Site icon Daily Pakistan

بدقسمتی سے پاکستان میں زکوٰۃ کا مؤثر نظام موجود نہیں،پیر اکبر بلند

بدقسمتی سے پاکستان میں زکوٰۃ کا مؤثر نظام موجود نہیں،پیر اکبر بلند

بدقسمتی سے پاکستان میں زکوٰۃ کا مؤثر نظام موجود نہیں،پیر اکبر بلند

سوات (بیورو رپورٹ ) سماجی کارکن پیر اکبر بلند نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں زکوٰۃ کا مؤثر نظام موجود نہیں،اگر معاشرے میں صحیح طریقے سے زکوٰۃ کا نظام رائج ہو جائے تو کوئی بھی غریب باقی نہیں رہے گا۔ زکوٰۃ کے ذریعے معاشرے سے دہشت گردی، غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن پیر اکبر بلند نے سوات پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے اور اسلام میں زکوٰۃ کو فرض قرار دیا گیا ہے۔ قرآنِ کریم میں 33 مرتبہ زکوٰۃ کا ذکر آیا ہے، جو اس کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہر صاحبِ نصاب شخص اپنا فرض ادا کرے اور زکوٰۃ دے تو معاشرہ غربت سے نکل کر خوشحالی کی جانب گامزن ہو سکتا ہے۔ پیر اکبر بلند نے حکومتِ پاکستان اور مخیر حضرات سے مطالبہ کیا کہ وہ زکوٰۃ کے نظام کو مؤثر بنانے اور زکوٰۃ کی ادائیگی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ معاشرے سے غربت کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکیں

Exit mobile version