Site icon Daily Pakistan

برطانوی شہزادہ اینڈریو پر جنسی زیادتی کا الزام لگانیوا لی ورجینیا سے متعلق اہم انکشاف

برطانوی شہزادہ اینڈریو پر جنسی زیادتی کا الزام لگانیوا لی ورجینیا سے متعلق اہم انکشاف

برطانوی شہزادہ اینڈریو پر جنسی زیادتی کا الزام لگانے وا لی ورجینیا جیفری کی جانب سے بھاری رقم کے عوض ڈیل کا انکشاف ہوا ہے۔

نیو یارک کی عدالت نے ورجینیا کی جانب سے 2009 میں 5 لاکھ ڈالرکےعوض تصفیےکی خفیہ دستاویز افشا کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جیفری نے دیگر مدعہ علیہان پر مقدمہ نہ کرنے پر رضامندی ظاہرکی تھی۔

برطانوی شہزادہ اینڈریو کے خلاف جنسی زیادتی کیس کی سماعت آج نیویارک کی عدالت میں ہو گی جہاں پرنس اینڈریو کے وکلا ایپسٹن ڈیل کا حوالہ دے کر کیس خارج کرنے کے حق میں دلائل دیں گے۔ خیال رہے کہ ورجیناجیفری نے پرنس اینڈریوپر جنسی زیادتی کاالزام لگایاتھا جبکہ کیس کےاہم ملزم ایپسٹن نے 2019 میں جیل میں خودکشی کر لی تھی۔

Exit mobile version