بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.4°C
Sunday, 16 August 2026 | پاکستان: 5 ر بیع الاول 1448

برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر کے 2 گھروں میں آتشزنی، 1 شخص گرفتار

Tuesday, 13 May, 2025

برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر کے شمالی لندن میں واقع 2 نجی گھروں میں آتشزنی کے بعد پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے 21 سالہ شخص کو لوگوں کی جان خطرے میں ڈالنے کے ارادے سے آتشزنی کے شبہے میں گرفتار کیا ہے اور وہ ابھی زیرِ حراست ہے۔ پیر کی صبح سر کیئر اسٹارمر کے کینٹش ٹاون میں نجی گھر میں آگ لگنے کے بعد یہ گرفتاری عمل میں آئی۔ اتوار کو سر کیئر اسٹار مر کے ازلنگٹن میں ایک فلیٹ کے مرکزی دروازے پر لگی آگ کے سبب پولیس کو طلب کیا گیا تھا۔ پولیس ایک کار میں لگی آگ کی تفتیش بھی کر رہی ہے، آگ لگائے جانے کے واقعات کی تحقیقات کی قیادت کاونٹر ٹیرر ازم پولیس کر رہی ہے۔برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر نے ایمرجنسی سروسز کی خدمات پر پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر اپنی سرکاری رہائش گاہ 10 ڈاوئنگ اسٹریٹ میں مقیم ہیں۔ ہوم سیکریٹری یوویٹ کوپر نے کہا ہے کہ پولیس نے واقعے کی تفصیل سے آگاہ کیا ہے تاہم تحقیقات جاری ہونے کے سبب کوئی تبصرہ نہیں کر سکتی۔ کنزرویٹیو پارٹی کی لیڈر کیمی بیڈینوک نے ان آتشزنی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *