Site icon Daily Pakistan

بغیر پاسپورٹ اور ویزے کے پاکستان میں داخلے کی روایت اب ختم ہونے جارہی ہے ، خواجہ آصف

بغیر پاسپورٹ اور ویزے کے پاکستان میں داخلے کی روایت اب ختم ہونے جارہی ہے ، خواجہ آصف

بغیر پاسپورٹ اور ویزے کے پاکستان میں داخلے کی روایت اب ختم ہونے جارہی ہے ، خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بغیرپاسپورٹ اور ویزے کے پاکستان میں داخلے کی روایت اب ختم ہونے جارہی ہے، ہم نے اپنے آپ کومحفوظ کرنا ہے، یہ کراسنگ پوائنٹس پاکستان کو غیر محفوظ کر رہے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ہمسایہ ممالک ہیں، ان کے تاریخی مذہبی تعلقات ہیں لیکن افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد دہشتگردی کو فروغ ملا، اس وقت ساری دہشتگردی افغان سرزمین سے ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں فارمل بارڈرز ہیں اور پاسپورٹ دکھا کے کراس کیا جاتا ہے، افغانستان سے تیل کھاد سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ سے پاکستانی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے، اب پاکستان ان بارڈرز کو انٹرنیشنل بارڈر بنائے گا، وہاں سے آنے والی تمام ٹریفک کو پاسپورٹ اور ویزے کے بعد ہی داخلے کی اجازت ہوگی۔

Exit mobile version