Site icon Daily Pakistan

بلاول کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے غیرمشروط تعاون کا اظہار

بلاول کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے غیرمشروط تعاون کا اظہار

بلاول کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے غیرمشروط تعاون کا اظہار

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے غیرمشروط تعاون اور غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے ان کیمرا اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ افغانستان دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کا معاملہ بھرپورانداز میں سفارتی سطح پر اٹھانا ہوگا، دنیا کو بھی افغان حکومت کے کردار سے آگاہ کرنا ہو گا۔انکا کہنا تھا کہ اپنی خارجہ پالیسی کو مزید مثر بنانا ہوگا، بیرونی دنیا بھی یہ سب معاملات دیکھے، دنیا خود کو اس خطے سے الگ تھلگ نہیں رکھ سکتی۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے والوں کا بھی پتا لگانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جو آگ پاکستان میں لگی ہے اردگرد رہنے والے یہ مت سمجھیں کہ ان تک نہیں پہنچے گی۔پیپلز پارٹی پاکستان سے انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر طرح کی مدد کو تیار ہے۔ یہ اہم قومی مسئلہ ہے جس میں اگر مگر کی گنجائش نہیں ہے۔

Exit mobile version