بلوچستان حکومت نے صوبے میں زراعت کی ترقی اور کسانوں کی بہبود کیلئے بے نظیر کسان کارڈ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس کے پہلے مرحلے کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے محکمہ زراعت کی سمری پر کسان کارڈ کی منظوری دی ہے۔بینظیر کسان کارڈ کے تحت بلوچستان کے چھوٹے زمینداروں کو سبسڈی دی جائے گی، کسان کارڈ کے اس منصوبے کے لیے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی دو سال کے لیے کلاوڈ سسٹم قائم کرے گی۔کسان کارڈ کا پہلا مرحلہ بلوچستان حکومت اپنے وسائل سے شروع کررہی ہے دوسرے مرحلے میں وفاقی حکومت سے معاونت حاصل کی جائے گی۔