Site icon Daily Pakistan

بلوچستان: الیکشن کمیشن کے 27 ستمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے انتظامات مکمل

بلوچستان: الیکشن کمیشن کے 27 ستمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے انتظامات مکمل

الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے، رائے شماری 27 ستمبر کو ہو گی۔

صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے مطابق 4 اضلاع کی 11 یونین کونسلوں کے 65 وارڈوں میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے بتایا ہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے 67 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں اور تمام پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے ان 65 وارڈوں میں رائے شماری 28 اگست کو ہونا تھی، جسے بارش اور سیلاب کی وجہ سے مؤخر کر دیا گیا تھا، جو اب 27 ستمبر کو ہونے جا رہی ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے یہ معلومات بھی دیں کہ 65 وارڈوں میں مجموعی طور پر 34 ہزار 715 رائے دہندگان ووٹ ڈال سکیں گے، جبکہ 223 امیدوار میدان میں ہیں۔

Exit mobile version