Site icon Daily Pakistan

بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تمام کلاسز عید تک معطل

بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (بیوٹمز)کوئٹہ میں تمام کلاسز عید الفطر تک معطل رہیں گی۔یونیورسٹی کی جانب سے منگل کو جاری ایک اعلامیہ کے مطابق آئی ٹی یونیورسٹی کے تمام کلاسز آن لائن ہوں گی۔یونیورسٹی اعلامیہ کے مطابق آئی ٹی یونیورسٹی ٹرانسپورٹیشن سروس غیر معینہ مدت تک بند رہیں گی۔ اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی کے ژوب اور مسلم باغ کیمپس میں تدریسی عمل معمول کے مطابق ہوگا۔

Exit mobile version