شمالی بنگلہ دیش کو شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے جب کہ 2 لاکھ سے زائد افراد شدید متاثر ہوئے ہیں۔بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیرپور کے علاقے میں دریاں میں پانی کی سطح بڑھنے سے 200 سے زائد دیہات زیرآب آگئے جب کہ سیکڑوں مکانات اور فصلیں بہہ گئیں۔سیلاب کے باعث ہزاروں خاندان بے گھر ہو گئے ہیں، لوگ امدادی مراکز میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔سیلابی صورتحال کے باعث خوراک کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور دور دراز علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں نقل و حرکت میں مشکلات کا سامنا ہے۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع نلتاباری کے علاقے سے 6 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جب کہ ایک شخص تاحال لاپتہ ہے۔