Site icon Daily Pakistan

بنگلہ دیش انڈر 19 کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا گیا

بنگلہ دیش انڈر 19 کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش انڈر19 کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ مہمان اسکواڈ ایک چار روزہ اور پانچ ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے یکم سے 19 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔یہ تمام چھ میچز 4 سے 18 نومبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔محدود طرز کے میچز 45 اوورز پر مشتمل ہوں گے۔بنگلہ دیش انڈر 19 نے آخری مرتبہ نومبر 2007 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد چار روزہ میچ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جو ڈرا پر ختم ہوا تھا۔ٹورمیں شامل پانچ میں سے ون ڈے میچز بنگلہ دیش نے جیتے تھے۔آئی سی سی کے قواعد کے مطابق آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2024 میں شرکت کے لیے کھلاڑی کا 31 اگست 2004 کو یا اس کے بعد پیدا ہونا لازمی ہے۔

Exit mobile version