منیلا: فلپائن نے تصدیق کی ہے کہ بونڈائی بیچ کے حملہ آوروں نے ساجد اکرم اور نوید اکرم نے بھارتی پاسپورٹ پر نومبر میں فلپائن کا دورہ کیا تھا۔فلپائن امیگریشن کے ترجمان نے کہا کہ 50سالہ ساجد اکرم اور 24سالہ نوید اکرم بھارتی شہریوں کے طور پر یکم نومبر کو سڈنی سے فلپائن پہنچنے، دونوں باپ بیٹے 28 نومبر کو فلپائن سے واپس چلے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ آسٹریلوی پولیس حملہ آوروں کے فلپائن کے سفر کا مقصد جاننے کیلئے تحقیقات کررہی ہے، آسٹریلوی پولیس پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ دونوں حملہ آور گزشتہ ماہ فلپائن گئے تھے۔آسٹریلوی پولیس کے مطابق ساجد اکرم اور نوید اکرم نے فلپائن میں فوجی طرز کی تربیت حاصل کی تھی۔

