Site icon Daily Pakistan

بھابی اور نندوں کی کشکمش ، مذہب کی بھی توہین کی گئی، خواجہ آصف

بھابی اور نندوں کی کشکمش ، مذہب کی بھی توہین کی گئی، خواجہ آصف

بھابی اور نندوں کی کشکمش ، مذہب کی بھی توہین کی گئی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی جانب سے اپنے شوہر عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں مبینہ غیر ملکی سازش کے حوالے سے کیے گئے دعوں اور سعودی عرب پر الزامات کو شرمناک قرار دے دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ بشری بی بی کے سعودی عرب پر الزامات افسوسناک ہیں، سعودیہ کے ساتھ ہمارے تاریخی تعلقات ہیں، بیان میں قابل اعتماد شخص کی طرف اشارہ کیا گیا، اب بشری بی بی اپنے آپ کو شریعت کہہ رہی ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بشری بی بی شریعت ہے تو اللہ ہی حافظ ہے، اپنی ڈوبتی کشتی بچانے کے لیے ایسی حرکت گھٹیاں ہیں، جنرل باجوہ کو ذاتی حیثیت میں الزام کی تردید کرنی چاہیئے، دوست ممالک میں ہمارے 28 لاکھ افراد کام کرتے ہیں، ایسی سیاسی پستی پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں خواتین کے درمیان جھگڑا چل رہا ہے، یہ سارا جھگڑا سیاسی جماعت کی وراثت کے لیے ہورہا ہے، وراثت کی لڑائی میں3 خواتین ایک طرف اور بشری بی بی دوسری طرف ہیں، بھاوج اور نندوں کے درمیان کشمکش چل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کی طرف سیمذہبی دیوالیہ پن کا بھی مظاہرہ کیا گیا، یہ لوگ خود کومذہب کا ٹھیکدار سمجھتے ہیں، بشری بی بی اپنے آپ کو شریعت کہہ رہی ہیں، بشری بی بی نے مذہب کی بھی توہین کی ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جس ملک کے خلاف بیان دیا، ان کی گھڑی لیکر انہوں نے کاروبار کیا، ایپکس کمیٹی میں گنڈاپور نے کہا کہ توشہ خانہ سے سب نے تحائف لیے، گنڈاپور آئے روز اسلام آباد اور پنجاب پر حملہ آورہورہے ہیں، خیبرپختونخوا دہشت گردی کا شکار ہے، دہشت گردی کی روک تھام کیلییخیبرپختونخوامیں کوئی اقدام نہیں کیاگیا۔

Exit mobile version