بھارت میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اتحادی جماعتوں این ڈی اے نے حکومت بنانے کے لیے سادہ اکثریت حاصل کر لی۔الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے حتمی نتائج کے مطابق 543 سیٹوں میں سے این ڈی اے کے امیدواروں نے 291 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے جب کہ انہیں 5 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق کانگریس اور دیگر جماعتوں کے اتحاد نے اب تک 215 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور اسے 15 پر برتری حاصل ہے۔اس کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں نے 17 سیٹیں جیتی ہیں اور انہیں ایک پر برتری حاصل ہے۔