بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 19 June 2026 | پاکستان: 4 محرم 1448

بھارتی جارحیت کے سامنے پاکستانی اور کشمیری یکجا ہیں، رانا ثنا

Saturday, 17 May, 2025

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے سامنے پاکستانی اور کشمیری یکجا ہیں۔
مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت نے تکبر اور غرور کیا تو اسے ہزیمت اٹھانا پڑی، پرامید ہیں کہ اس مرتبہ مسئلہ کشمیر کا حل نکلے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پاکستان کو اللہ تعالی نے سرخرو کیا، بھارت نے دوبارہ کوئی ایسی حرکت کی تو پہلے سے بھی زیادہ سخت جواب ملے گا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کشمیری اور پاکستانی قوم بھارتی جارحیت کے سامنے یکجا ہے، پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر بیپناہ ظلم کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی دعاوں سے مسئلہ کشمیر دوبارہ دنیا کے سامنے اجاگر ہوا ہے، امید ہے اس مرتبہ مسئلہ کشمیر کا حل نکلے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *