Site icon Daily Pakistan

بھارتی مسلمان افسر کرنل صوفیہ کیلئے نامناسب الفاظ کہنے پر وزیر وجے شاہ پر مقدمہ درج کرنے کا حکم

بھارتی مسلمان افسر کرنل صوفیہ کیلئے نامناسب الفاظ کہنے پر وزیر وجے شاہ پر مقدمہ درج کرنے کا حکم

بھارتی مسلمان افسر کرنل صوفیہ کیلئے نامناسب الفاظ کہنے پر وزیر وجے شاہ پر مقدمہ درج کرنے کا حکم

بھارتی ریاست مدھیا پردیش کی ہائی کورٹ نے بھارتی فوج کی مسلمان افسر کرنل صوفیہ قریشی سے متعلق نامناسب الفاظ کہنے پر ریاستی وزیر کنور وجے شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔بی جی پی سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزیر وجے شاہ نے بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی کو دہشت گردوں کی بہن کہا تھا۔ وجے شاہ نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ مودی نے دہشت گردوں کی بہن کرنل صوفیہ قریشی کو سبق سکھانے کے لیے آگے کر دیا ہے۔کرنل صوفیہ قریشی کو دہشت گردوں کی بہن کہنے پر کانگریس کے کارکنوں نے بھارتی وزیر کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔کانگریس کے مشتعل کارکنوں نے بی جے پی کے ریاستی وزیر وجے شاہ کے نام کی تختی پر سیاہی پھینک دی۔

Exit mobile version