Site icon Daily Pakistan

بھارتی پروپیگنڈا کا جواب دینے کے حوالے سے دفتر خارجہ میں آج شام بریفنگ ہوگی

بھارتی پروپیگنڈا کا جواب دینے کے حوالے سے دفتر خارجہ میں آج شام بریفنگ ہوگی

بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دینے کے لیے بیرون ملک وفد بھیجنے کا معاملے پر آج شام دفتر خارجہ میں اہم بریفنگ کا انعقاد ہوگا۔بلاول بھٹو زرداری کی حکومتی وفد کی سربراہ مقرر کیے گئے ہیں، وفد کو پاک بھارت تنازع کے مختلف سفارتی پہلووں پر بریفنگ دی جائے گی۔ دفتر خارجہ میں ہونے والی بریفنگ میں اہم شخصیات کو دعوت دی گئی ہے جن میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، حنا ربانی کھر، شیری رحمن، خرم دستگیر، امریکا میں سابق پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی اور مصدق ملک شامل ہیں۔

Exit mobile version