بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.2°C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

بھارت دوبارہ جارحیت کرسکتا ہے، وزیر دفاع

Thursday, 15 May, 2025

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے دوبارہ جارحیت کا امکان موجود ہے، اگر ایسا ہوا تو پاکستان بھی بھرپور جواب دے گا۔مودی ایک کونے میں لگا ہوا ہے اور اس کا سیاسی سرمایہ ختم ہوگیا ہے تو ایسی صورتحال میں بوکھلاہٹ میں مودی کوئی حرکت کرسکتا ہے، ایسا ہوا تو پاکستان بھی بھرپور جواب دے گا اور اس کے عالمی اثرات بھی ہوں گے۔
مودی نے کوئی جارحانہ قدم اٹھایا تو ساری دنیا ایک کیمپ میں اکٹھی ہوجائیگی اور بھارت کے دوستوں کی جانب سے بھی مودی کو حمایت نہیں ملے گی۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سیز فائر کے لیے ہمارے اوپرکوئی دبا نہیں تھا، امریکا سمیت تمام دوست ممالک ہمارے ساتھ آن بورڈ تھے، دوست ممالک سیز فائر کے حق میں تھے اس لیے ہم نے سیز فائر کی۔ہم نے چار دن انتظار کیا کہ شاید آج بھارت کو بات سمجھ آئے، بھارت کے خلاف ہماری جیت کثیر الجہتی ہے، یہ پہلی لڑائی تھی جس میں سائبر وار فیئر ہوا ہے، سائبر وار میں بھارت کا سارا سسٹم مفلوج ہوگیا تھا۔
کل تک جو پاکستان کو سیریس نہیں لے رہے تھے وہ آج احترام کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں، ہم نے بھارت کے 5 طیارے گرائے ہیں اور ایک یو اے وی گرایا ہے۔آدھے یا پورے، بھارت کشمیر پر بات کرنے پر آمادہ تو ہوا ہے، ورنہ بھارت مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کو تیار ہی نہیں تھا، یہ پاکستان کی کامیابی ہے۔

 

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *